ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی : راستے کنارے پارک لاری کو ٹکردینے کے نتیجے میں بائک رائڈر جائے وقوع پر ہلاک

سرسی : راستے کنارے پارک لاری کو ٹکردینے کے نتیجے میں بائک رائڈر جائے وقوع پر ہلاک

Wed, 09 Dec 2020 20:20:14    S.O. News Service

سرسی :9؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) کمٹہ کے ہیگڈے کٹہ کراس پر ایک تیز رفتار بائک بے قابو ہوکر پارک کی ہوئی لاری سے ٹکرانے کے نتیجے میں بائک سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت   رام چندر ہیگڈے (67) کی حیثیت سے کی  گئی ہے۔ مہلوک رام چندر سرسی سے کمٹہ روڈ کی طرف اپنی بائک کے ذریعے بڑی تیز رفتاری کے ساتھ روانہ تھا اس دوران اچانک سامنے  سڑک کے کنارے پارک لاری سے اس کی بائک ٹکراگئی، سمجھا جارہا ہے کہ تیز رفتاری کی وجہ سے بائک سوار کو  پارک کی ہوئی لاری نظر نہیں آئی، کیونکہ پارک کرنے کے دوران  کوئی انڈیکٹر بھی آن نہیں تھا ۔ حادثے میں عقبی سوار کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

لاری سڑک کنارےکھڑی تھی لیکن کوئی انڈیکیٹر نہیں ہونے سے لاری نظر نہیں آنے کا الزام لگاتے ہوئے لاری ڈرائیور بنواسی کے اسماعیل کو بھی بائک رائڈر کے ساتھ ملزم ماناگیا ہے۔ سرسی مضافاتی پولس تھانےمیں معاملہ درج کرلینے کے بعدپی ایس آئی ننجا نائک کی قیادت میں جانچ جاری ہے۔


Share: